Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 4 روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 18ڈالر کی کمی سے 4ہزار 096ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 800روپے کی کمی سے 4لاکھ 32ہزار 36روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 543روپے کی کمی سے 3لاکھ 70ہزار 401روپے کی سطح پر آگئی۔
دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 33سینٹس کی کمی سے 58ڈالر 91سینٹس کی سطح پر آنے کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 33روپے کی کمی سے 6ہزار 370روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 28روپے کی کمی سے 5ہزار 461روپے کی سطح پر آگئی۔
from تجارت https://ift.tt/7x5rpdJ
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment