Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

نیوجرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جہاں مقررہ 90 منٹ تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
پہلے اور دوسرے ہاف میں دونوں جانب سے متعدد حملے کیے گئے، تاہم مضبوط دفاع اور شاندار گول کیپنگ کے باعث مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، نتیجہ نہ نکلنے پر میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے 30 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا۔
اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں اسپین کے ٹوریس نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جو آخر تک برقرار رہی۔ اس گول نے ارجنٹینا کی مسلسل دوسری بار ورلڈکپ جیتنے کی امیدیں ختم کردیں۔
اس تاریخی کامیابی کے ساتھ اسپین نے 16 برس بعد دوبارہ فیفا ورلڈکپ کا تاج اپنے سر سجا لیا، جبکہ دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو فائنل میں شکست کے بعد رنر اپ پر اکتفا کرنا پڑا۔ اسپین کی فتح پر کھلاڑیوں اور شائقین نے بھرپور جشن منایا، جبکہ نیوجرسی اسٹیڈیم جشن کے نعروں سے گونج اٹھا۔
دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور سابق عالمی چیمپئن اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے اس سنسنی خیزمقابلے میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا، تاہم مقررہ 90 منٹ میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
میچ کے آغاز سے ہی دونوں جانب سے تیز رفتار حملے دیکھنے میں آئے، لیکن دفاعی کھلاڑیوں اور گول کیپرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر کوشش ناکام بنا دی۔
فائنل میں اسپین کی جانب سے اضافی وقت میں کیا گیا گول ریفری نے مسترد کر دیا، میچ آفیشلز نے وی اے آر سے مشاورت کے بعد فیصلہ دیا کہ گول سے قبل اسپین کے کھلاڑی نے ارجنٹینا کے گول کیپر کے خلاف فاؤل کیا تھا۔
اس فیصلے کے بعد گول منسوخ کر دیا گیا، جس پر اسپین کے کھلاڑیوں اور شائقین نے شدید مایوسی کا اظہار کیا، جبکہ مقابلہ مزید سنسنی خیز ہوگیا۔
ارجنٹینا کی نظریں لیونل میسی پر مرکوز رہیں جبکہ اسپین نے نوجوان اسٹار لامین یمال کی برق رفتار پیش قدمیوں کے ذریعے دباؤ بڑھانے کی کوشش کی۔
پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف میں بھی یہی صورتحال رہی، جبکہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ بالآخر اضافی وقت کے دوران ہوا۔
کروڑوں شائقین کی نظریں اس بات پر مرکوز رہیں کہ آیا ارجنٹینا اپنا اعزاز برقرار رکھ پائے گا یا اسپین سولہ برس بعد دوبارہ عالمی چیمپئن بننے کا خواب پورا کرے گا۔ دنیا بھر کے شائقین کی نظریں اس مقابلے پرجمی ہوئی تھیں، کیونکہ اسی میچ نے اگلے چار برس کے لیے عالمی فٹبال کے نئے بادشاہ کا فیصلہ کرنا تھا۔
اسپین 2010 میں عالمی کپ جیتنے کے بعد پہلی بار فائنل میں پہنچا، مجموعی طور پریہ اس کا دوسرا ورلڈکپ فائنل تھا جس میں فتح حاصل کر کے ٹیم نے سولہ برس بعد دوبارہ عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔
فیفا ورلڈ کپ میں ایمباپے کا نیا عالمی ریکارڈ، میسی دوسرے نمبر پر چلے گئے
دوسری جانب ارجنٹینا ساتویں مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا تھا جنوبی امریکی ٹیم اس سے قبل 1978، 1986 اور 2022 میں عالمی چیمپئن بن چکی تھا۔
یہ میچ ارجنٹینا کے عظیم اسٹارلیونل میسی کے کیریئر کا آخری ورلڈکپ مقابلہ بھی ثابت ہوسکتا ہے، جس کے باعث شائقین دلچسپی کئی گنا بڑھ گئی تھی، مداح امید لگائے بیٹھے تھے کہ میسی اپنی ٹیم کو ایک اورعالمی اعزازدلوا کریادگارانداز میں ورلڈکپ کوخیرباد کہیں گے لیکن میسی کی ٹیم 2026 کا ٹاتٹل جیتنے میں ناکام رہی۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹینا نے اسپین کے خلاف منفرد منفی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ارجنٹائن کی ٹیم مقررہ 90 منٹ میں گول پر ایک بھی شاٹ نہ لگا سکی، جبکہ اسپین نے مجموعی طور پر 15 شاٹس لیے، جن میں سے 9 ٹارگٹ پر تھے، اس کے ساتھ ارجنٹینا ورلڈکپ فائنل کی تاریخ میں 90 منٹ کے دوران گول پر ایک بھی شاٹ نہ لگانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
from کھیل https://ift.tt/5Nh8TFJ
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment