Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست کے لیے ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹرنئی قیمت 363 روپے 6 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہے، جو بھی عوامی ریلیف ممکن ہو حکومت فوری دینے کی کوشش کرتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کا فیصلہ بھی اسی ریلیف کا حصہ تھا۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھاکہ حکومت جو کوشش کررہی ہے اس سے یہ مشکل وقت ضرورت ختم ہوگا، حکومت عوام کو تحفظ دینے کی ہرممکن کوشش کرے گی، جنگ کی شدت میں اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ڈیزل کی دستیابی سے متعلق کئی ممالک کو مسائل سامنا ہے۔
وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 سے 32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
from تجارت https://ift.tt/7ZWfdrt
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment