سیکیورٹی فورسز کا پنجگور میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے فوری بعد علاقے میں کلیئرنس اورسینیٹائزیشن کارروائی بھی کی گئی تاکہ باقی ماندہ خطرات کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے فوری بعد علاقے میں کلیئرنس اورسینیٹائزیشن کارروائی بھی کی گئی تاکہ باقی ماندہ خطرات کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 10 اگست 2026 کو دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اوراس دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ آپریشن ملک میں قیام امن اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے جاری انسداد دہشت گردی مہم کا حصہ تھا اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم برآمد کیے، جنہیں موقع پر ہی تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے فوری بعد علاقے میں کلیئرنس اورسینیٹائزیشن کارروائی بھی کی گئی تاکہ باقی ماندہ خطرات کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظور کردہ وژن ’عزم استحکام‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/JsqH6nV

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments