ناروے کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کر رہے ہیں
ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور اجتماعی…

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال، پاکستان اور ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

 اس موقع پر ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی روابط اور تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/LiyYt2u

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments