پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے، دفتر خارجہ

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر ہر لحاظ سے سعودی عرب کے ساتھ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین سمیت تمام علاقائی ممالک خطے میں امن کے خواہاں ہیں اور پاکستان کا مقصد بھی خطے میں امن و استحکام کا قیام ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ…

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری حوثی حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ اور مقامات مقدسہ پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام فریقوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ امن و استحکام پاکستان اور ایران سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے اور حوثیوں کو اپنی سرگرمیاں روکنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مکہ معاہدے پر کاربند ہے، تاہم اس کی آپریشنل تفصیلات ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین سمیت تمام علاقائی ممالک خطے میں امن کے خواہاں ہیں اور پاکستان کا مقصد بھی خطے میں امن و استحکام کا قیام ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وسط ایشیا تک پاکستان کی رسائی ایرانی سرزمین کے ذریعے ہی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی 13 ستمبر کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو بھی ہوئی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان ڈائیلاگ اور سفارت کاری کی حمایت جاری رکھے گا۔ لبنانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم نے لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور لبنان کے درمیان ایم او یو کے تحت سزا یافتہ مجرم اپنی سزائیں اپنے اپنے ممالک میں مکمل کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم کی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی سے بھی بات ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ناظم الامور کو گزشتہ رات دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ 15 ستمبر کو خصوصی اقتصادی زون میں بھارتی جہاز کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی، جسے پاکستان نے بین الاقوامی قانون اور دوطرفہ معاہدے کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور بھی آج بھارتی وزارت خارجہ میں اس واقعے پر ڈیمارش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایس سی او ریٹس کی میزبانی کی، جبکہ اجلاس میں مشترکہ سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا، انسداد دہشتگردی، مسئلہ کشمیر اور فلسطین سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

ترجمان نے پاکستانی سکھ شہریوں کو بھارت جانے سے روکے جانے کی بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ درست نہیں۔ بھارت نے نہ صرف واہگہ بارڈر بند کررکھا ہے بلکہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے کا حصول بھی مشکل بنا رکھا ہے۔ رواں برس پاکستان نے صرف ویساکھی کے لیے 2800 سے زیادہ ویزے جاری کیے۔ کرتارپور راہداری پاکستان نے نہیں بلکہ بھارت نے بند کررکھی ہے۔ پاکستان کرتارپور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔ دیسیکمیونٹی جوائن کریں

ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں بھارت کی نمائندگی اس کے ناظم الامور نے کی اور توقع ہے کہ آئندہ برس اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں بھی بھارت کی نمائندگی ہوگی۔

افغان طلبہ سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں مستند ویزا رکھنے والے اور تعلیمی کورس کے لیے موجود افغان طلبہ ملک میں قیام کرسکتے ہیں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/YlrC9bW

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments