Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان شہریوں کی میزبانی کرتا رہا ہے۔ افغان عوام اور افغان حکومت کے نظریات میں فرق ہے، افغانستان کے عوام حق رکھتے ہیں کہ انہیں حقوق ملیں اور معاشی بہتری میسر آئے۔ دیسیکمیونٹی جوائن کریں
وزیراطلاعات نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں ، افغان حکومت کو دہشتگردی کے مائنڈ سیٹ سے نکلنا ہوگا۔ اگر دہشتگردی کے مائنڈ سیٹ کی وجہ سے افغان حکومت کو معاشی خوشحالی نہیں ملتی تو یہ افغان عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اسی صورت ہوسکتا ہے جب افغان عبوری حکومت دہشتگردی کو مسئلہ سمجھے۔ افغان عبوری حکومت کو یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ قیام امن کے لیے پاکستان نے یہاں سے وفود بھی افغانستان بھیجے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا۔ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کا پہلے بھی جواب دیا گیا ہے اور آئندہ بھی جواب دیں گے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/1VrH4sW
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment