Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بہت کم وقت میں آگے بڑھا ہے، یہ معاہدہ تین مالک کی سوچ کا مجموعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے اولین ترجیح ہے، حرمین شریفین کے تحفظ پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، پاکستان کا مؤقف بالکل واضح اور دوٹوک ہے، پاکستان کا پیغام سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل کے ذریعے پہلے ہی سامنےآچکا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مقدس مقامات پر حملوں پر عوام، سیاسی اور عسکری قیادت میں شدید غم و غصہ ہے، تنازعات کے اتار چڑھاؤکسی بھی سطح پربڑھانے سےکسی ملک کوکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کے فوجی تنازع کو مزید پھیلاناکسی کے مفاد میں نہیں، مذاکرات کے ذریعےکسی نتیجے پر پہنچنا ناگزیرہے، مذاکراتی حل میں ناکامی اور فوجی تصادم پر مکہ الائنس کا اجتماعی ڈیٹرنس حرکت میں آئےگا، مکہ الائنس کی قیادت اورلائحہ عمل واضح ہےکہ اس کاکوئی جارحانہ ارادہ نہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی پر یقین رکھتے ہیں، یہ اتحادکسی خاص ملک کےخلاف نہیں، اس اتحاد کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دینا ہے، مسلمانوں کو آپس میں لڑنےکے بجائے متحد ہونےکی ضرورت ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/xjmY6W9
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment