فرانس میں پُرتشدد مظاہرے، کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

وزیراعظم ’سیباستیاں لکورنو ‘نے مقامی حکام کو جزوی کرفیو نافذ کرنے کی ہدایت کردی
فرانس میں ہفتے کے اختتام پر پُرتشدد مظاہروں، ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار کے واقعات کے بعد وزیراعظم ’سیباستیاں لکورنو ‘نے مقامی حکام کو آج شام جزوی کرفیو نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں امن و امان بحال کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہنگامی حالت کا نفاذ ضروری سمجھا گیا تو ایسا بھی کیا جاسکتا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں جزوی کرفیو زیادہ مناسب دکھائی دیتا ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ کرفیو مقامی اور جزوی نوعیت کا ہوگا اور پورے پیرس میں مکمل کرفیو نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کن شہروں میں اور کس انداز میں پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔

فرانس کے وزیر داخلہ لوراں نونیز نے اسی پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ منگل کی شام پیرس سینٹ جرمین اور بارسلونا کے درمیان ہونے والا فٹ بال میچ منسوخ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

دوسری جانب فرانس کے بڑے شہروں کے میئرز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکیورٹی فورسز کی مبینہ ناقص تیاری کے حوالے سے وضاحت پیش کرے۔ ملک بھر میں ہفتے کے اختتام پر ہونے والی ہنگامہ آرائی اور لوٹ مار کے واقعات کے بعد حکومتی اقدامات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

یہ مظاہرے کئی ہفتوں سے جاری طلبہ احتجاج کے بعد شدت اختیار کرگئے، جن کے دوران مختلف مقامات پر تشدد کے واقعات بھی پیش آئے۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/jt2YhZw

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments