فاسٹ بولر احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

فاسٹ بولر احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے دونوں کرکٹرز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا گیا، احسان عادل نے تین ٹیسٹ اور چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

آل راؤنڈر حماد اعظم گیارہ ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے، حماد اعظم اور احسان عادل نے انڈر19 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

دونوں کرکٹرز میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے حماد اعظم کم مواقع ملنے پر امریکا منتقل ہوگئے تھے۔

میجر لیگ کرکٹ میں موقع ملنے پر حماد اعظم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی فرنچائز ہے، میں اس لیگ کا حصہ بننے پر خوش ہوں۔

یاد رہے کہ میجر لیگ کرکٹ امریکا میں 13 جولائی 2023 سے شروع ہوگی جس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔



from کھیل https://ift.tt/nkRMWDQ

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments