ٹی 20 ورلڈ کپ؛ پاکستان اور امریکا کے درمیان میچ برابر ہوگیا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گیارہویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں امریکا کے کپتان مونک پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

98 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے، پاکستان کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گری جب محمد رضوان 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

98 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انکے فوراً بعد اعظم خان بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

اسکواڈ:

امریکا: اسٹیون ٹیلر، موننک پٹیل (کپتان، وکٹ کیپر)، اینڈریز گوس، آرون جونز، نتیش کمار، کوری اینڈرسن، ہرمیت سنگھ، جسدیپ سنگھ، نوتھوش کینجیگے، سوربھ نیتراولکر، علی خان

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، حارث رؤف



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/hKcyfgM

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments