Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی انکوائری کے بعد ملکی پیٹرولیم کمپنی نےسرکاری خزانے میں ایک ارب روپے کی رقم جمع کرادی جبکہ بقیہ رقم کی ادائیگی کے لئےچیکس اور پراپرٹی کو گارنٹی کے طور پر جمع کروادیا۔
انکوائری کے مطابق کمپنی نے 2019 سے 2022 کے دوران وفاقی حکومت کو 33.6 ملین روپے کی پیٹرولیم لیوی مبینہ طور پر ادا نہیں کی جبکہ مارچ 2023 تک واجبات بڑھ کر 47 ارب روپے تک پہنچ گئے تھے،انکوائری میں 2019 تا مارچ 2023 کے دوران کمپنی کی مینجمنٹ اور بورڈ سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔
نامزد افراد میں امیر عباسی، عامر عباسی، اسامہ قریشی، امیر وحید احمد، محمد علی الدین اے، سید حسن زیدی، عظمیٰ عباسی، محمد وصی خان، اختر حسین ملک، سید ارشد رضا، محمد یاسین خان، تابش گوہر اور اسماء شیخ شامل ہیں۔
اس کیس میں تاحال کسی نامزد ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
from تجارت https://ift.tt/iArbxMP
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment