6 بارسانپ کے ڈسنے کے باوجود نوجوان بچ گیا، آپ بھی بچ سکتے ہیں

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

سانپ سے بچنا
بھارت میں ایک ہی شخص کو ایک دو نہیں بلکہ 6 مرتبہ سانپوں نے ڈس لیا، لیکن وہ معجزانہ طور پر بچ گیا، جسے دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیران ہوگئے۔

مذکورہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع فتح پور کے گاؤں سورا میں وکاس دوبے نامی 24 سالہ نوجوان کے ساتھ پیش آیا جسے مختلف دنوں میں 6 مرتبہ مختلف سانپوں نے ڈس لیا۔

وکاس کے ساتھ پیش آئے ان غیر معمولی واقعات کی شروعات گزشتہ ماہ 2 جون کو ہوئی جس اس دو رات 9 بجے اس وقت سانپ نے ڈسا جب وہ اپنے بستر پر لیٹا ہوا تھا۔

واقعے کے بعد اسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک دو روز اسکا علاج کیا گیا جس کے بعد اس صحتمند قرار دے کر ڈسچارج بھی کردیا گیا۔

سورا گاؤں کے نجی اسپتال میں 10 جون، 17 جون، 21 جون اور 2 جولائی کو بھی سانپ سے ڈسے جانے کا مریض لایا گیا اور ان تمام واقعات میں کوئی اور نہیں بلکہ ایک شخص یعنی وکاس دوبے تھا۔

جب سانپ کے ڈسنے کے واقعات میں اس قدر اضافہ ہوا تو رشتہ داروں اور ڈاکٹروں نے احتیاطی تدبیر اپناتے ہوئے وکاس کو کہیں اور جاکر رہنے کا مشورہ دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وکاس پانچویں مرتبہ سانپ سے ڈسے جانے کے بعد اسی گاؤں میں موجود اپنے ماموں کے گھر چلا گیا لیکن سانپوں نے یہاں بھی اسکا پیچھا نہ چھوڑا اور 6 جولائی کو ایک مرتبہ پھر سانپ نے اسے ڈس لیا۔

اس متاثرہ شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ اس وقت اسپتال میں موجود ہے اور حالیہ سانپ کے ڈسے جانے کے بعد سے اسکا علاج جاری ہے، جبکہ اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

وکاس نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ اسے سانپ کے ڈسے جانے سے قبل ہی ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ انہیں سانپ ڈسنے والا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/ksizCda

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments