Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
ذرائع نے بتایاکہ جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومت نے قومی اسمبلی سے بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹ سے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی کو نامزد کیا۔
اپوزیشن کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کیلئے قومی اسمبلی سے قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ سے قائد حزب اختلاف شبلی فراز کو نامزد کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کیے تھے۔
واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے وضاحت میں کہا گیا تھا کہ آرٹیکل 175 اے شق 2 کے تحت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان 13 ممبران پر مشتمل ہے، جوڈیشل کمیشن اپنے پہلے اجلاس میں آرٹیکل 191 اے کے تحت آئینی بنچز تشکیل دے گا،نامزد ججز میں سے سینئر ترین جج آئینی بینچز کا سب سے سینئر جج ہوگا۔
وزارت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 175 اے شق 2 اور آرٹیکل 175 اے شق 3D کے تحت کمیشن کا کوئی فیصلہ کسی رکن کی عدم حاضری یا خالی اسامی پر باطل نہیں ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/ZghRGnq
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment