ایران پراسرائیلی فضائی حملے پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ایران

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ایران پراسرائیلی فضائی حملے پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ایران
اسرائیل نے ہفتے کی صبح خطے کے اہم ملک ایران پر فضائی حملہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے ایران میں ایک سے زیادہ بار اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ شام کے دارالحکومت دمشق اور عراقی شہر تکریت اور کرکوک میں بھی زوردار دھماکے، آپریشن میں 100 سے زائد اسرائیلی طیاروں نے حصہ لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل فضائیہ کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں ایرانی دارالحکومت ایران کے علاوہ تاریخی شہر اصفہان اور شیراز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تہران، اصفہان، کرج اور شیراز سمیت 7 شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی، ایرانی پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹر، امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ۔ تہران کے قریب فوجی اڈوں پر بھی حملے، ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر بریگیڈ نے 10 افراد کو ریسکیو کرلیا۔

شام کے دارالحکومت دمشق اور عراقی شہر تکریت اور کرکوک میں بھی زوردار دھماکے، آپریشن میں 100 سے زائد اسرائیلی طیاروں نے حصہ لیا۔

حملے میں ایران کی ایٹمی اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا ۔ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران اور عراق نے فضائی حدود بند کر دی۔

ایران پر حملہ مکمل، طیارے واپس آچکے ہیں،اسرائیل

اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ مکمل ہوگیا۔ طیارے واپس آچکے ہیں۔ حملے میں ایران کی میزائل یونٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان کے مطابق ہمارا دفاعی نظام متحرک ہے ۔ کسی بھی حملے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ اسرائیل پر یکم اکتوبر کے ایرانی حملوں کا جواب تھا ۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع تل ابیب میں بنکر میں چھپ کر حملوں کی نگرانی کرتے رہے ۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی نیتن یاہو کے ساتھ تھے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو بھی اعتماد میں لیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائی میں ہمارا کوئی کردار نہیں تاہم ترجمان قومی سلامتی نے صیہونی جارحیت کو اسرائیل کے دفاع کا حق قرار دے دیا ۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔

دوسری جانب امریکا نے اسرائیل میں تھاڈ میزائل کی تنصیب کے بعد جرمنی میں فوجی اڈے سے ایف سولہ طیارے بھی مشرق وسطیٰ بھیج دیے۔

اسرائیلی حملوں کا جواب دیں گے،ایران

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں، کہا اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ صہیونی حملوں کا اسی قوت کے ساتھ جواب دیں گے۔ اس سے پہلے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی اپنی فوج کو جنگ کی تیاری کا حکم دیا تھا۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/tu7D3UL

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments