دن میں تھکاوٹ کو دور کرنے کیلئے آسان طریقے جان لیں

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

2 آسان طریقوں سے دفتری امور کے دوران طاری ہونے والی اس تھکاوٹ پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے
دنیا بھر میں زیادہ تر افراد ملازمت کرتے ہیں اور دن میں دفتر میں وقت گزارتے ہیں جس کے دوران متعدد افراد کو غیرمتوقع تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ 2 آسان طریقوں سے دفتری امور کے دوران طاری ہونے والی اس تھکاوٹ پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ویک فاریسٹ یونیورسٹی، ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی اور نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں بتایا کہ دفتری امور کے دوران کچھ دیر کے وقفے لینے اور دیگر دفتری ساتھیوں کی سپورٹ تھکاوٹ کے احساس کو دور رکھنے میں مدد فراہم کرنے والے طریقے ہیں۔

اس تحقیق میں 44 افراد کو شامل کرکے ان سے دفتری امور کی تفصیلات حاصل کی گئیں۔

پھر 179 افراد کو ایک کلینیکل ٹرائل میں شامل کرکے کام دوران کچھ دیر کے وقفے کے اثرات کا تجزیہ کیا گیا۔

اسی طرح دیکھا گیا کہ کام کے دوران دیگر افراد کی سپورٹ ملنے سے تھکاوٹ پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دفتری اوقات کے دوران کچھ دیر کے وقفے سے تھکاوٹ کو شکست دینے میں نمایاں مدد ملتی ہے جبکہ رات کو نیند کا معیار اور دورانیہ بھی بہتر ہوتا ہے۔

ان افراد کی جانب سے اگلے دن دفتر میں زیادہ جسمانی توانائی کو بھی رپورٹ کیا گیا۔

محققین نے بتایا کہ اکثر دفتری ورکرز کو دن میں کام کے دباؤ، ملازمت کے طویل دورانیے اور ورک لوڈ کے باعث تھکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملازمت کی وجہ سے طویل المعیاد بنیادوں پر ورکرز برن آؤٹ (شدید ترین تھکاوٹ) کے مسئلے کا سامنا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کام کے دوران کچھ دیر کا وقفہ کرنے جیسے کسی کتاب کا چند منٹ مطالعہ یا چائے پینے کے وقفے سے حالت بہتر ہوتی ہے۔

اس سے قبل اگست 2022 میں فرانس کی Pitie-Salpetriere کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ دن بھر میں ذہنی توجہ کسی کام پر مرکوز رکھنے سے دماغ میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو ہمیں جسمانی تھکاوٹ کا شکار کر دیتی ہیں۔

درحقیقت ذہنی کام جتنا زیادہ سخت ہوگا، تھکاوٹ کا احساس اتنا زیادہ ہوگا۔

تحقیق کے نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ زیادہ دماغی محنت کے نتیجے میں دن کے اختتام پر لوگوں کے لیے کام کرنا مشکل ہوسکتا ہے اور اس مسئلے سے بچانے کے لیے انہیں کچھ وقت کے لیے آرام کا موقع دینا بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ دن بھر بیٹھ کر کام کرنے والے افراد عموماً پانی پینا بھول جاتے ہیں اور بہت کم پانی پیتے ہیں اور پانی ہمارے جسم کے لیے بہت اہم ہوتا ہے، پانی کی کمی سے بھی تھکاوٹ بڑھتی ہے۔

ایک اور بڑی وجہ بیٹھنے کا انداز ہوتا ہے، اگر آپ کمر آگے جھکا کر بیٹھے ہیں تو ریڑھ کی ہڈی، گردن اور کمر پر دباؤ بڑھتا ہے جس کے باعث تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/SC5YUwL

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments