Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
ای اے ڈی کے سینئر عہدیدار نے نجی اخبار کو بتایا کہ ورلڈ بینک باضابطہ طور پر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے ایک ارب ڈالر کا نیا قرض فراہم کرے گا۔
منصوبے کے پہلے مرحلے کی لاگت190.1فیصد اضافے کے ساتھ586 ارب روپے سے بڑھ کر 1700ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جس کی بنیادی وجوہات زمین کے حصول میں تاخیر، سکیورٹی خدشات اور امریکی ڈالر کی قدر میں178فیصد اضافہ ہیں۔
پہلے مرحلے کا یہ منصوبہ 2160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا تاہم منصوبے کے دوسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد یہ4320 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔
واپڈا نے منصوبے کا ترمیم شدہ پی سی 1 تیار کر لیا ہے، جو اب وزیر برائے آبی وسائل کے پاس موجود ہے اور جلد ہی منظوری کے لیے پلاننگ کمیشن کو بھیجا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/JxokPri
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment