Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

انہوں نے کہا کہ ترکیے، بحرین، عراق، فلسطین اور جبوتی کے کیڈٹس کو تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ پاک بحریہ کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ اور پاک بحریہ کی پہچان اعلیٰ عسکری اخلاقیات، غیر معمولی مہارت اور بے مثال پیشہ ورانہ روایات ہیں۔
سید عاصم منیر نے کہا کہ اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔ بحری جنگ کا میدان تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور ہمیں اس سے ہم آہنگ ہونا ہو گا۔ پاکستان کے لیے ایک مضبوط اور مؤثر میری ٹائم فورس برقرار رکھنا ناگزیر ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن بھارت متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کر رہا ہے۔ اور بھارت فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ بھارت نے دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے بہانے 2 بار پاکستان پر بلاوجہ حملے کیے۔ تاہم پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جواب سے پورے خطے کو بڑے تنازع سے بچا لیا گیا۔ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کو ترجیح دی۔ اور آج پاکستان خطے میں “نیٹ ریجنل سٹیبلائزر” کے طور پر جانا جاتا ہے۔ دشمن یہ سمجھے پاکستان اپنی خودمختاری پر حملے کو برداشت کرے گا تو یہ خطرناک غلط فہمی ہو گی۔ ہم اپنی قومی طاقت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی دشمن یہ سمجھے کہ پاکستان کمزور ہے یا جواب نہیں دے گا تو وہ سخت غلطی پر ہے۔ اور اگر کوئی دشمن ہماری خودمختاری کو چیلنج کرتا ہے تو اس کے نتائج کی ذمہ داری اسی پر ہو گی۔ پاکستان ہر حال میں اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا دفاع کرے گا۔
سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا دفاع کرنے میں کسی قسم کی جھجک نہیں دکھائے گا۔ ہمارا قومی جذبہ آزمائشوں کے دوران اور بھی مضبوط ہوا ہے۔ اور آج ہم پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور پُرعزم ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/NdxK1SG
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment