Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ذرائع کے مطابق جب ڈی آئی جی ٹریفک کی سرکاری گاڑی کے ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔ چالان لیاری ایکسپریس وے سے گارڈن انٹرچینج کے قریب ہوا۔ ڈی آئی جی پیر محمد شاہ کے مطابق گاڑی اس وقت ڈرائیور کے زیرِ استعمال تھی اور وہ خود موجود نہیں تھے۔
انہوں نے بتایا کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جسے وہ قانون کی پاسداری کے طور پر قبول کرتے ہیں۔ 24 گھنٹے میں 4,301 چالان دوسری جانب ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 4,301 ای چالان کیے گئے۔
2,290 چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر، 845 تیز رفتاری پر، 655 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں پر، 306 ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر، جبکہ 162 چالان دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر کیے گئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جو شہری اپنی غلطی تسلیم کر لیتا ہے وہ سہولت مراکز پر جا کر جرمانہ معاف کرا سکتا ہے، اور اس کے چالان کو وارننگ میں تبدیل کر دیا جائیگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/ym8NIlk
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment