دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن اختتام: پاکستان کی 94 رنز پر 4 وکٹیں23 رنز کی برتری

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن اختتام: پاکستان کی 94 رنز پر 4 وکٹیں23 رنز کی برتری
راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسری اننگز کے آغاز پر پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ تاہم بابر اعظم ٹیم کو سہارا دینے میں کامیاب رہے۔

16 کے اسکور پر پاکستان کی پہلی تین وکٹیں گر گئیں ، امام الحق 9 ، عبداللہ شفیق 6 جبکہ شان مسعود بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل بھی زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

سابق کپتان بابر اعظم نے قومی ٹیم کو سہارا دیا اور دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک 49 رنز کے ساتھ کریز پر موجود رہے۔ سعود شکیل نے بابر اعظم کا ساتھ دیا اور مجموعی اسکور 60 تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ سعود شکیل کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے کھلاڑی محمد رضوان نے بھی بابر اعظم کے ساتھ اچھی پارٹنر شپ کی۔ اور مجموعی اسکور کو 94 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر بابر اعظم اور محمد رضوان میدان میں موجود تھے۔ جو جمعرات کو تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کریں گے۔ دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کو جنوبی افریقہ پر 23 رنز کی برتری حاصل تھی۔

اس سے قبل پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 404 رنز بنا کر 71 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ جنوبی افریقہ کو میتھوسامی اور کاگیسو ربادا کی بہترین بیٹنگ نے برتری دلائی ، میتھوسامی 89 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ ربادا 71 رنز کی جارحانہ اننگ کھیل کر آئوٹ ہو گئے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 333 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے404 رنز بنا لئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز ایڈن مارکرم اور ریان ریکلٹن نے کیا تاہم 22 کے مجموعے پر ریکلٹن 14 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

جنوبی افریقا کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ایڈن مارکرم تھے جسے 32 رنز بنا کر ساجد خان نے آئوٹ کیا ، آصف آفریدی نے ٹونی ڈی ذورذی کو 55 اور بریویس کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ جبکہ ٹرسٹن سٹبز 76 بنا کر آئوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کر لیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/0OUIspv

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments