اقوام متحدہ نے ایمرجنسی وارننگ سسٹمز قائم کرنے کی اپیل کر دی

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

اقوام متحدہ نے ایمرجنسی وارننگ سسٹمز قائم کرنے کی اپیل کر دی
 اقوام متحدہ نے دنیا بھر کے ممالک سے ایمرجنسی وارننگ سسٹمز قائم کرنے کی اپیل کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے دنیا بھر کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی شدت عالمی سطح پر خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ نصف صدی میں موسم اور پانی سے جڑے خطرات کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے۔ جن میں سے 90 فیصد کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے۔

تمام ممالک سے عالمی سطح پر ایمرجنسی وارننگ سسٹمز کے قیام کی اپیل کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے کہا کہ دنیا کے نصف ممالک میں شدید موسم کی پیشگی وارننگ کا نظام موجود نہیں۔ اور ترقی پذیر ممالک میں کروڑوں افراد خطرناک موسمی حالات کے باعث غیر محفوظ ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا کہ نائجیریا اور جنوبی کوریا میں تباہ کن سیلاب جب کہ جنوبی یورپ اور امریکہ میں جنگلاتی آگ پیغام دے رہی ہے کہ کوئی ملک یا خطہ موسمیاتی اثرات سے محفوظ نہیں۔

مزید کہا گیا کہ شدید موسم کے واقعات بڑھنے سے اثرات قابو سے باہر ہو رہے ہیں۔ اور بغیر وارننگ سسٹم والے ممالک میں قدرتی آفات سے اموات 6 گنا زیادہ ہو گئی ہیں۔

 


from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/dfQ7ZnJ

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments