حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں خطرناک اضافہ

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں خطرناک اضافہ
حیدرآباد سمیت اندرون سندھ کے کئی اضلاع میں، ڈینگی وائرس اور ملیریا کیسز تھمنے کا نام نہں لے رہے لیکن اس کے باوجود ان سے بچاؤ کے اقدامات دیکھنے میں نظرنہیں آرہے ۔

روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں مریض اسپتالوں، کلینکس اور نجی اسپتالوں یا گھروں میں علاج کرانے پر مجبور ہیں لیکن ڈینگی اور ملیریا پرقابوپانے کے اقدامات دیکھنے میں نظر نہیں آرہے۔ لیاقت یونیورسٹی ڈائگنوسٹک ریسرچ لیبارٹری کے اعداد و شمار

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین کے مطابق ڈینگی وائرس کا شکار ہوکر اب تک 4 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ لیاقت یونیورسٹی ڈائگنوسٹک ریسرچ لیبارٹری کے اعدادشمار کے مطابق صرف ماہ اکتوبر میں اب تک سندھ بھر میں  17364 افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں سے 7679 افراد کے ڈینگی کیسز مثبت نکلے جب کہ صرف حیدرآباد قاسم آباد لطیف آباد میں 6486 افراد کے ڈینگی کیسز مثبت آئے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/g8zJf9d

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments