Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ترجمان پی سی بی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے ٹرائی سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں۔ اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے ٹرائی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں افغانستان شریک نہیں ہو گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/wFVDQcg
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment