Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

پیر کے روزبرینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 91 سینٹ یا 1.4 فیصد بڑھ کر 65.44 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 89 سینٹ یا 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 61.77 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
تجزیہ کار ٹینا ٹینگ نے کہاکہ قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر اوپیک پلس کے اس فیصلے سے ہوا ہے کہ آئندہ ماہ پیداوار میں توقع سے کم اضافہ کیا جائے تاکہ حالیہ کمی کے بعد مارکیٹ کو سہارا دیا جا سکے۔
اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے اعلان کیا کہ نومبر سے پیداوار میں 1 لاکھ 37 ہزار بیرل یومیہ اضافہ کیا جائے گا جو اکتوبر کے مہینے کی طرح ایک معمولی اضافہ ہے کیونکہ سپلائی کے بڑھتے ہوئے خدشات برقرار ہیں۔
اے این زیڈ کے تجزیہ کاروں نے کہاکہ نومبر میں پیداوار میں مزید 1 لاکھ 37 ہزار بیرل یومیہ اضافہ اس وقت قابل انتظام ہے کیونکہ امریکا اور یورپ کی جانب سے روس اور ایران پر سخت ہوتی پابندیوں کی وجہ سے سپلائی میں رکاوٹیں بڑھ رہی ہیں۔
from تجارت https://ift.tt/aSMy7Hx
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment