Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

دلچسپ امر یہ ہے کہ افغان طالبان کا وفد خود بھی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کے مطالبات درست ہیں، تاہم کابل سے ملنے والی ہدایات مذاکرات میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وفد کو کابل سے براہِ راست کنٹرول کیا جا رہا ہے، وہ بار بار افغان انتظامیہ سے رابطہ کر کے انہی کے احکامات پر عمل کر رہا ہے، مگر کابل کی جانب سے کوئی حوصلہ افزا جواب موصول نہیں ہو رہا، جس سے مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کابل میں بعض عناصر کسی اور ایجنڈے کے تحت کام کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے بارہا یہ نکتہ واضح کیا ہےکہ ان مطالبات کو تسلیم کرنا سب کے مفاد میں ہے جبکہ میزبان ممالک نے بھی افغان وفد کو یہ بات سمجھائی ہے۔
یاد رہے کہ ترکیے کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے۔
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر پر اتفاق کیا گیا تھا۔
دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور چند روز قبل استنبول میں ہوا تھا جس میں پہلے دور میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا تھا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان حکام کو دہشت گردی کی روک تھام کا جامع پلان دیا تھا جبکہ اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ نے کہا تھا کہ افغان طالبان کے پاس دو ہی آپشن ہیں یا تو امن کے ساتھ رہیں یا پھر ہماری ان کے ساتھ کھلی جنگ ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/3Ac20su
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment