صدر مملکت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کرلی

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کرلی
صدر آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کرنے کی وزیراعظم کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے پیش کی گئی سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس…

صدر آصف علی زرداری نے چیف آف ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں دو سال کی توسیع کی منظوری بھی دے دی، جو ان کی موجودہ مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد 19 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہو گی۔


صدر نے آرمی چیف (جو اب سی ڈی ایف بھی ہوں گے) اور چیف آف ائیر اسٹاف دونوں کو ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر ارسال کی تھی۔

سمری کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے اور یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دی تھی، اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ پانچ سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہو گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/OzviyhF

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments