Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

آسٹریلیا کے شہر میلبرن کی آڑ ایم آئی ٹی یونیورسٹی کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ انتہائی چھوٹے دھاتی ذرات (جن کو انہوں نے ’نینو ڈاٹس‘ کا نام دیا) انسانوں میں کینسر زدہ خلیات کی نشان دہی کے ساتھ ختم کر سکتے ہیں۔ یہ طریقہ ٹارگیٹڈ تھراپیز کی نئے امکانات کی راہیں کھولتا ہے۔
یہ تحقیق فی الحال اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس وقت اس کو انسانوں یا جانوروں کے بجائے صرف تجربہ گاہ میں بنے خلیوں پر آزمایا گیا ہے۔ تحقیق کے نتائج نئے مؤثر لائحہ عمل کی جانب اشارہ کرتے ہیں جو کینسر کے سیلز میں موجود کمزوریوں کو واضح کرتا ہے۔
جامعہ سے تعلق رکھنے ڈاکٹر باؤیوے ژینگ کا کہنا تھا کہ کینسر زدہ خلیے صحت مند خلیوں کے مقابلے میں زیادہ تناؤ میں رہتے ہیں۔ یہ دھاتی ذرات اس تناؤ مزید بڑھاتے ہیں اور اتنا بڑھاتے ہیں کہ یہ خلیے اپنی تباہی کا سبب خود بننا شروع ہوجاتے ہیں۔
from صحت https://ift.tt/6yWTAhC
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment