Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

پاکستانی نائب مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کو آگاہ کیاکہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو دربدر کرکے صومالی لینڈ بھیجنا چاہتا ہے۔
عثمان جدون کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے، انہوں نے عالمی برداری سے مطالبہ کیاکہ فلسطین کا معاملہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق دو ریاستی حل کے ذریعے حل کروایا جائے۔
انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایاکہ صومالی حکومت ملکی استحکام کے اقدامات کررہی ہے لیکن اسرائیلی رویہ غیر ذمہ دارنہ اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے ۔
پاکستانی نائب مندوب نے واضح کیاکہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، صومایہ کی خودمختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے خود ساختہ جمہوریہ صومالی لینڈ کو آزاد اور خود مختار ریاست کے طور پر باضابطہ تسلیم کرنےکا اعلان کردیا ہے۔ تمام مسلم ممالک نے اسرائیلی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اس پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/nSRN2O5
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment