Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

بھارت کو بڑے مارجن سے فائنل میں شکست دینے والی انڈر 19 ٹیم پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد پہنچی، چیف آپریٹنگ افسر سمیر احمد سید اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے استقبال کیا۔
قومی انڈر 19ٹیم کی آمد پرآتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا، کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے گئے، اس موقع پر ائیرپورٹ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے پچاس پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، محسن نقوی نے بھارت سے فائنل جیتنے پر کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے کھیل کی تعریف کی۔
فاتح ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان زندہ باد، اللہ کا شکر ہے، الحمدللہ، مجھے اپنے لڑکوں اورکوچنگ اسٹاف پر فخر ہے۔
سرفراز احمد نے شاہد انور، راؤ افتخار، انجم منصور، امجد، ابرار احمد، علی حمزہ، ڈاکٹر عبید، اظہر علی، زوہیب خان اور محتشم علی کو خراج تحسین پیش کیا۔
from کھیل https://ift.tt/WRrALqM
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment