قومی ہاکی ٹیم کے الاؤنسزکی ادائیگی میں تعطل، کھلاڑی پریشان ہوگئے

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

قومی ہاکی ٹیم کے الاؤنسز تاخیر کا شکار
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ایک بار پھر مالی مشکلات سے دوچار ہو گئے ہیں، کیونکہ ڈیلی الاؤنس کی ادائیگیاں تاحال نہیں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق دورۂ بنگلہ دیش کے دوران کھلاڑیوں کو ملنے والا ڈیلی الاؤنس جاری نہیں ہوا، جبکہ پرو ہاکی لیگ کے کیمپ کا ڈومیسٹک الاؤنس بھی اب تک ادا نہیں کیا گیا۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ابھی تک کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے دوران قومی کھلاڑیوں کو صرف 40 ڈالر یومیہ دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ضابطے کے مطابق کھلاڑیوں کو 30 ہزار روپے انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس ادا کیا جانا لازمی ہے۔

متعدد کھلاڑیوں نے الاؤنسز کی عدم فراہمی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے، جبکہ کچھ کھلاڑیوں نے صرف 40 ڈالر یومیہ الاؤنس تک محدود کرنے پر سخت ناراضی ظاہر کی۔

قومی ہاکی ٹیم آج پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے لیے ارجنٹینا روانہ ہو گی۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ سے موقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 



from کھیل https://ift.tt/zhZBwmR

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments