نئے سال پر یونان میں 10 ٹن وزنی کیک کاٹ دیا گیا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

یونان میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ایک منفرد، یادگار اور تاریخی تقریب منعقد کی گئی
یونان میں نئے سال کی آمد کے موقع پر ایک منفرد، یادگار اور تاریخی تقریب منعقد کی گئی، جہاں 10 ٹن وزنی دیوہیکل روایتی کیک تیار کر کے عوام کے سامنے پیش کیا گیا، جسے منتظمین نے اب تک کا سب سے بڑا واسيلوپیتا کیک قرار دیا۔

یہ رنگا رنگ تقریب یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے مضافاتی شہر پیراستیری میں منعقد ہوئی، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے نئے سال کی خوشیاں منانے کے لیے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس عظیم الشان روایتی کیک کا وزن تقریباً دس ٹن تھا، جبکہ اس کی لمبائی سو میٹر سے زائد بتائی گئی، کیک کی تیاری کے لیے 6.2 ٹن آٹا، 6 ہزار 500 انڈے اور مختلف اقسام کے مصالحے اور خوشبودار اجزا استعمال کیے گئے۔

اس بڑے اور منفرد منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پیراستیری اور اس کے اطراف کے علاقوں کی 35 مقامی بیکریوں نے مشترکہ طور پر کام کیا، کیک کو مختلف حصوں میں تیار کیا گیا، جنہیں بعد ازاں موقع پر جوڑ کر ایک دیوہیکل شکل دی گئی اور پھر عوام میں تقسیم کیا گیا۔

یہ تقریب شہر کے مرکزی میونسپل سکوائر میں منعقد ہوئی، جہاں یہ روایت گزشتہ ایک دہائی سے ہر سال نئے سال کے موقع پر دہرائی جا رہی ہے۔

واسيلوپیتا یونان کی ایک قدیم اور ثقافتی روایت ہے، جس کے تحت نئے سال کے آغاز پر ایک خصوصی کیک کاٹا جاتا ہے۔

اس کیک میں خوش قسمتی کی علامت کے طور پر ایک سکہ یا چھوٹا تعویذ چھپایا جاتا ہے، روایت کے مطابق جس شخص کے حصے میں یہ سکہ آ جائے، اس کے لیے آنے والا سال خوش بختی، کامیابی اور برکتوں سے بھرپور ثابت ہوتا ہے۔

اس سال تیار کیے گئے دیوہیکل واسيلوپیتا کیک کو تقریباً اسی ہزار ٹکڑوں میں کاٹ کر شہریوں اور مہمانوں میں تقسیم کیا گیا، اس عمل میں متعدد رضاکاروں نے حصہ لیا، جس سے تقریب کا اجتماعی، دوستانہ اور سماجی پہلو مزید نمایاں ہو گیا۔

بچے، بزرگ اور خاندان کے افراد طویل قطاروں میں کھڑے ہو کر کیک حاصل کرتے رہے، جبکہ ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی جاتی رہیں۔



from تازہ ترین بین الاقوامی خبریں | دنیا کی خبریں https://ift.tt/8r3KNb6

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments