طلبا کیلئے خوشخبری، لیپ ٹاپ اسکیم 2026 کا آغازکر دیا گیا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

طلبا کیلئے خوشخبری، لیپ ٹاپ اسکیم 2026 کا آغازکر دیا گیا
پنجاب حکومت نے طلبا کے لیے چیف منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم 2026 کا آغاز کر دیا۔ جس کے تحت پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے اہل طلبا 15 فروری 2026 تک مفت لیپ ٹاپ کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق اس اسکیم کا مقصد ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینا، تحقیقاتی سرگرمیوں کو بہتر بنانا اور ہائر ایجوکیشن کے طلبا کو جدید ٹیکنالوجی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

اسکیم کے تحت وہ طلبا اہل ہوں گے جو ایچ ای سی سے تسلیم شدہ پبلک یا پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہوں۔ اور جنہوں نے کم از کم 65 فیصد نمبر یا مساوی سی جی پی اے (CGPA) حاصل کیا ہو۔

حکام نے طلبا کو ہدایت کی ہے کہ درخواست دینے سے قبل اپنی اہلیت متعلقہ ادارے سے تصدیق کر لیں۔

درخواستیں آن لائن ویب سائٹ https://ift.tt/GLBVJq5 پر جمع کروائی جا سکتی ہیں۔

درخواست کے لیے طلبا کو اپنا قومی شناختی کارڈ یا ب فارم نمبر اور تعلیمی تفصیلات درست طور پر درج کرنا ہوں گی۔ جبکہ نامکمل یا غلط معلومات پر مشتمل درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور تعلیمی میدان میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/twc7VTu

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments