Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

یہ فیصلہ بدھ کے روز ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جہاں اکثریتی ڈائریکٹرز نے بنگلہ دیش کے انکار کی صورت میں متبادل ٹیم شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔
اجلاس میں موجود 15 ڈائریکٹرز میں سے صرف پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی حمایت کی۔
یہ اجلاس پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے منگل کے روز آئی سی سی اور دیگر کرکٹ بورڈز کو لکھے گئے خط کے بعد بلایا گیا تھا، جس میں پی سی بی نے بی سی بی کے مؤقف کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
بورڈ اجلاس میں تمام فل ممبر ممالک کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے علاوہ اجلاس میں بی سی بی کے صدر امین الاسلام، بی سی سی آئی سیکریٹری دیوا جیت سائیقیا، سری لنکا کرکٹ کے صدر شمی سلوا، پی سی بی چیئرمین محسن نقوی، کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیک بیئرڈ، زمبابوے کرکٹ کے صدر تاوینگا موکُہلانی، ویسٹ انڈیز کرکٹ کے صدر کشور شیلو، کرکٹ آئرلینڈ کے چیئرمین برائن میک نیس، کرکٹ نیوزی لینڈ کے نمائندے راجر ٹووز، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن، کرکٹ جنوبی افریقہ کے نمائندے محمد موساجی اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میرواعش اشرف شامل تھے۔
اس کے علاوہ دو ایسوسی ایٹ ممبر ڈائریکٹرز مبشر عثمانی اور مہندا ولی پورم، آئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا، آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور آئی سی سی کے جنرل منیجر گوروو سکسینہ بھی اجلاس میں شریک تھے۔
آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ اینڈریو ایفرگریو بھی اجلاس کا حصہ تھے، جو گزشتہ ہفتے ڈھاکہ میں بی سی بی کے ساتھ بالمشافہ ملاقاتیں کر کے سکیورٹی خدشات دور کرنے کی کوشش کر چکے ہیں۔
from کھیل https://ift.tt/laGBDK9
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment