پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی ایک اور اہم وکٹ اڑا دی

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی اہم وکٹ اڑا دی
رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور سے پی ٹی آئی کراچی کے رہنما بلال منصور نے ملاقات کی، اس موقع پر سعید غنی، سہیل انور سیال اور ڈپٹی میئر سلمان مراد موجود تھے۔

ملاقات کے دوران بلال منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی، فریال تالپور نے ان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔

9 دسمبر 2026 کو مظفر آباد میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا لگا تھا جہاں مرکزی رہنما اور سابق امیدوار اسمبلی سردار شاہنواز اختر نے اپنے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

تقریب میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے سردار شاہنواز اختر کو ہار پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی بہتر کارکردگی کے اثرات آزاد کشمیر تک پہنچ رہے ہیں۔

تقریب کے دوران پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے متعدد کارکنان نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

اس سے ایک روز قبل بھمبر آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران طارق محمود نے کہا تھا کہ جو پارٹی ملکی اداروں کے خلاف عزائم رکھتی ہو اس کا حصہ نہیں رہ سکتا، وطن اور پاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں میں شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/u1aVJxE

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments