Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ویسے تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ فائبر سے بھرپور غذاجسمانی صحت کےلئے انتہائی مفید ہے۔اناج، پھل، دالیں، گری دار میوے اور بیج، ہمارے جسم اور دماغ دونوں کے لیے بہت فوائد رکھتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق زیادہ فائبر کھانے سے جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے۔ یہ دماغی صحت اور عمر بھی بہتر رہتی ہے۔
تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ فائبر ہماری آنتوں میں موجود بیکٹیریا (مائیکرو بایوم) کو طاقتور بناتا ہے۔آنت و دماغ کے تعلق کو بہتر کرتا ہے جس سے علمی زوال کے اثرات سست پڑتے ہیں۔
دماغی صحت کے لیے فائبر کی مقدار بڑھانا سب سے مؤثر غذائی تبدیلیوں میں سے ایک ہے۔
فائبر ہضم نہیں ہوتا اور آنت سے گزر کر فائدہ مند بیکٹیریا کے لیے توانائی پیدا کرتا ہے۔
روزانہ کتنے گرام فائبر کا استعمال ضروری ہے ؟
روزانہ تقریباً 30 گرام فائبر کااستعمال، دل کی بیماری،اسٹروک،ٹائپ 2 ذیابیطس اورکولون کینسر کے خطرے کو کم کرتا ہے دماغی صحت کے لیے بھی فائبر انتہائی اہم ہے۔
فائبر بیکٹیریا کی پیداوار سے بیوٹریٹ نامی چکنائی کی مقدار بڑھاتا ہے۔جو آنت کی حفاظتی پرت کو مضبوط کر کے نقصان دہ مادے خون میں جانے سے روکتاہے۔
2022 میں 3,700 بالغ افراد پر کی گئی تحقیق میں زیادہ فائبر کھانے والوں میں ڈیمینشیا کا خطرہ کم پایا گیا۔
فائبر کی مختلف اقسام کو ہر کھانے اور ناشتے میں شامل کرنا مفید ہے۔
ماہرین کا جمہور اس بات پر متفق ہے کہ فائبر کا زیادہ استعمال گرمیوں اور سردیوں میں یکسان افادیت رکھتاہے ۔ اس کا موسم سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
from صحت https://ift.tt/AYyP3od
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment