سانحہ گل پلازہ سے متعلق حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

سانحہ گل پلازہ
کمشنر کراچی نے سانحہ گل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی۔رپورٹ کے مطابق کمشنر کراچی گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی رپورٹ وزیر اعلیُ سندھ کو پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل کمیٹی نے تیار کی ہے، کمشنر کراچی گل پلازہ میں آتشزدگی کے…

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں لکھا ہے کہ گراؤنڈ فلور پر موجود بچے کے ہاتھوں فلاور شاپ میں آگ لگی، آگ تیزی سے پھیلی اور ایئرکنڈیشن کے ڈکٹس کی طرف سے پھیلی۔

ذرائع کا کہنا ہے تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے سے 79 اموات ہوئیں، زیادہ تر اموات گل پلازا کے میزنائن فلور پر ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق رپوٹ میں کہا گیا کہ گل پلازہ میں آگ رات دس بج کر پندرہ منٹ پر لگی،پہلا فائر ٹینڈر 10:37 منٹ پر گل پلازہ پہنچا، ڈپٹی کمشنر جنوبی 10:30 پر گل پلازہ پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر اموات گل پلازہ کے میزنائن فلور پر ہوئیں۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/sGZhqDR

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments