پودینہ ٹھنڈا کیوں لگتا ہے؟ سائنسدانوں نے بتا دیا

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

جب آپ نے اپنے دانت صاف کیے اور منہ تازہ ہو تو پانی پینے یا سانس لینے پر اچانک ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے
جب آپ نے اپنے دانت صاف کیے اور منہ تازہ ہو تو پانی پینے یا سانس لینے پر اچانک ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔ اس کا سبب پودینے میں موجود مینتھول نامی قدرتی مرکب ہے۔

مینتھول منہ کی اعصابی تاروں پر موجود ٹی آر پی ایم 8 ریسپٹرز کو متحرک کرتا ہے جو اصل میں ٹھنڈک کا احساس دلاتے ہیں۔

یعنی مینتھول دماغ کو دھوکہ دیتا ہے کہ منہ ٹھنڈا ہے، بالکل ویسے ہی جیسے مرچ دماغ کو گرمائش کا احساس دلاتی ہے۔

جب منہ میں پانی یا ہوا جاتی ہے تو مین تھول زیادہ ریسپٹرز کو فعال کرتا ہے جس سے ٹھنڈک کا اثر بڑھ جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مین تھول ٹوتھ پیسٹ، چیونگ گم اور کھانسی کی گولیوں میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ جسمانی طور پر ناک کھولتا نہیں لیکن ٹھنڈک کے احساس سے ایسا لگتا ہے جیسے سانس لینا آسان ہوگیا ہو۔

اسی طرح مین تھول والی کریم اور جیلز پٹھوں یا جسمانی درد میں سکون دینے کے لیے استعمال ہوتی ہیں کیونکہ یہ جلد کے درد کے ریسپٹرز کو تحریک دے کر پھر کم حساس کردیتے ہیں۔

حالیہ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ورزش کے دوران مین تھول منہ میں رکھنے سے گرمی کا احساس کم ہوتا ہے اور کھلاڑی بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

ایک تجربے میں پانچ کلومیٹر دوڑ میں کھلاڑیوں نے مین تھول منہ کی پانی سے رنزنگ کے دوران زیادہ آرام محسوس کیا اور دوڑ تیز کی حالانکہ جسمانی درجہ حرارت وہی تھا۔

اس لیے ورزش میں گرمی کا احساس جسمانی درجہ حرارت سے زیادہ اہم ہوسکتا ہے۔

مین تھول کو کھیلوں میں سپلیمنٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جارہا ہے اور اسے گروپ بی اسپورٹس سپلیمنٹ میں شامل کیا گیا ہے، یعنی محدود تحقیق کی بنیاد پر مخصوص حالات میں استعمال قابل غور ہے۔

ابھی تک اسے ممنوع نہیں قرار دیا گیا اور درست استعمال پر یہ محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ آگے چل کر خوراک، مشروبات اور کریم میں مین تھول کا استعمال بڑھنے کا امکان ہے۔

اگلی بار جب کسی چیز سے اچانک ٹھنڈک محسوس ہو تو جان لیں کہ یہ مین تھول کا جادو ہے جو دماغ کو ٹھنڈک کا احساس دلاتا ہے۔

 



from صحت https://ift.tt/HVtEuqW

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments