Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

عمران خان کی آنکھ کے اندر دباؤ کی پیمائش اور ریٹینا کی او سی ٹی کی گئی۔ بانی پی آئی کی آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص ہوئی جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کے مزید علاج کےلیے سینئر ڈاکٹرنے انہیں اسپتال بھیجنےکی سفارش کی۔
ڈاکٹر عمران سکندر عمران نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بانی پی ٹی آئی کو تجویزکردہ علاج کےلیے پمز لایاگیا، بانی کو مرض اور علاج کےبارےمیں تفصیل سےسمجھایاگیا، علاج سے پہلے باقاعدہ تحریری رضا مندی بھی حاصل کی گئی۔
ڈاکٹر عمران سکندر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا علاج آپریشن تھیٹر میں جراثیم سے پاک ماحول اور نگرانی میں کیاگیا، بانی پی ٹی آئی کا علاج تقریبا 20 منٹ میں بخیروخوبی مکمل ہوا۔
ڈاکٹر کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ کی رگوں میں دباؤ کی وجہ سے بینائی پر اثر ہوا ،علاج کے دوران مریض کی وائٹل علامات مستحکم رہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو ہدایات، فالو اپ مشورے اور دستاویز کے ساتھ ڈسچارج کیاگیا۔
یاد رہے عمران خان کو آنکھ کے طبی ماہرین کی تجویز پر پمز اسپتال لے جایا گیا تھا اور 20 منٹ کے طبی معائنے کے بعد انہیں واپس جیل منتقل کیاگیا جس کے بعد وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی کہ عمران خان بالکل ٹھیک اورصحت مند ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے عمران خان کی اسپتال منتقلی پر تشویش کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی انسانی حقوق نہیں دیے جا رہے، انہیں ہفتے کی شام خفیہ طور پر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لایا گیا اور ان کی آنکھ کی سرجری کی گئی۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/rPUQ76J
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment