Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

مگر کیا اس کے استعمال سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے؟
اس بارے میں جانیں کہ طبی سائنس کی رائے کیا ہے۔
نظام ہاضمہ کی صحت
اسپغول جلاب کی طرح کام کرتی ہے اور معدے میں موجود پانی میں ڈوب کر کام کرتی ہے۔
اس سے آنتوں کے افعال کا تسلسل بہتر ہوتا ہے اور قبض سے نجات پانے میں مدد ملتی ہے۔
اسپغول پری بائیوٹیک ہے جو معدے میں صحت کے لیے مفید بیکٹیریا کی نشوونما کے لیے اہم جز ہوتا ہے۔
نظام ہاضمہ میں موجود یہ بیکٹیریا صحت مند مدافعتی افعال کے لیے لازمی ہوتے ہیں، جس سے جسم انفیکشن سے زیادہ بہتر طریقے سے لڑتا ہے، ورم کم ہوتا ہے جبکہ خلیات اور ٹشوز کی صحت مستحکم رہتی ہے۔
دل کی صحت
تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ فائبر سپلیمنٹس جیسے اسپغول کے استعمال سے کولیسٹرول کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 5 سے 15 گرام فائبر سپلیمنٹس کے استعمال سے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں 24 فیصد تک کمی آتی ہے۔
جسم میں کولیسٹرول کی سطح بڑھنے سے امراض قلب، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا ممکن
جسمانی وزن کو مستحکم رکھنا مجموعی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے۔
موٹاپے سے متعدد امراض جیسے امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس، پِتے میں پتھری، نظام تنفس کے مسائل اور کینسر کی کچھ اقسام کا خطرہ بڑھتا ہے۔
ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اسپغول کے استعمال سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے جس سے دائمی امراض کا خطرہ بھی گھٹ جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق کھانے سے قبل لگ بھگ 11 گرام اسپغول کا استعمال 5 ماہ تک کرنے سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔
ذیابیطس
اگر آپ ذیابیطس سے متاثر ہیں تو بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح میں توازن برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملا کہ فائبر جیسے اسپغول سے یہ توازن برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
پیٹ بھرنے کا احساس
اسپغول میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے، جو کہ جسم میں جاکر معدے میں غذا کے گزرنے کی رفتار سست کردیتی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹ زیادہ دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے، جو کہ زیادہ کھانے سے بھی بچاتا ہے۔
ممکنہ مضر اثرات
ہر سپلیمنٹ کی طرح اسپغول سے بھی کچھ مضر اثرات کا سامنا ہوسکتا ہے، خاص طور پر اگر آپ ضرورت سے زیادہ مقدار کا استعمال کریں۔
اس کا سب سے عام مضر اثر پیٹ پھولنے اور گیس ہے۔
اسی طرح پیٹ میں درد، ہیضہ، قے اور متلی جیسے اثرات کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔
from صحت https://ift.tt/nkFjMCT
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment