Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور Saim Ayub نے کیا، تاہم 40 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان Salman Ali Agha نے 23 گیندوں پر 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی مگر وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے، جبکہ خواجہ نافع 5 رنز بنا سکے۔
دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ Shadab Khan نے بھی 36 رنز کی مفید اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ مضبوط کیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے۔ نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل نے 2 جبکہ گرہارڈ ارسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، Shaheen Afridi اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو شامل کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔ اگر میچ بارش کی نذر ہوجاتا ہے تو بھی پاکستان اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا، تاہم شکست کی صورت میں امریکا بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر کوالیفائی کرسکتا ہے۔
from کھیل https://ift.tt/fHldzJi
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment