Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

پاک فوج نے افغان طالبان کی مبینہ بلااشتعال جارحیت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے مزید پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے قومی پرچم لہرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی افغان صوبہ پکتیا کے سرحدی علاقے میں کی گئی، جہاں پانچ پوسٹوں کا کنٹرول حاصل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قبضے میں آنے والی پوسٹوں میں دو شوال کے مقابل، دو انگور اڈا کے مقابل اور ایک زرملان کے مقابل واقع تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مؤثر کارروائی کے دوران انگور اڈا کے افغانی ٹرمینل کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق جھڑپوں میں مخالف جانب کو نقصان پہنچا، تاہم آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
پاک فوج کی جانب سے ایک افغان چیک پوسٹ پر قومی پرچم لہرانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
سرکاری سطح پر اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/M7YmJoa
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment