بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین امین الاسلام
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین امین الاسلام آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امین الاسلام پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اہم ہنگامی میٹنگز میں شرکت کریں گے، جبکہ دونوں کرکٹ بورڈز کے سربراہان آئی سی سی اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی چیئرمین کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کرکٹ سے متعلق دیگر اہم امور بھی زیرِ بحث آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد امین الاسلام شام کے وقت ڈھاکا واپس روانہ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش نے سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کرانے کی درخواست کی تھی، جسے آئی سی سی نے مسترد کر دیا۔ بعد ازاں بنگلا دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کر کے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا گیا۔

اس فیصلے کے خلاف پاکستان نے بنگلا دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور بطور احتجاج 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول گروپ میچ کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا ہے۔

 

 

 

 



from کھیل https://ift.tt/ySNK8tM

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments