کرپشن کے خلاف سخت اقدامات، وزیراعظم کا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کا آزادانہ جائزہ لینے کا حکم

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ کا تفصیلی اور آزادانہ جائزہ لینے کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ان شعبوں کی نشاندہی کرنا ہے جہاں پاکستان بدعنوانی کے خلاف اقدامات میں پیچھے رہ گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ماضی کی روایات…

ذرائع کا کہنا ہے کہ بدعنوانی ایک قومی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے متحدہ اور جامع حکمت عملی ضروری ہے۔ وزیراعظم ماہرین کی سفارشات کی بنیاد پر ایک مؤثر پالیسی ردِعمل تیار کرنا چاہتے ہیں۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سی پی آئی 2025 کے مطابق پاکستان نے 100 میں سے 28 پوائنٹس حاصل کیے اور 182 ممالک میں 136ویں نمبر پر رہا۔ گزشتہ سال پاکستان کا اسکور 27 تھا اور درجہ بندی 180 ممالک میں 135ویں نمبر پر تھی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی درجہ بندی آٹھ آزاد بین الاقوامی ذرائع کے ڈیٹا کی بنیاد پر کی گئی۔ صرف ویریٹیز آف ڈیموکریسی پروجیکٹ نے پاکستان کی کارکردگی میں بہتری ظاہر کی اور اسکور 14 سے بڑھا کر 19 کیا۔ تاہم نفاذِ قانون اور قانون کی بالادستی سے متعلق اشاریوں میں خاطر خواہ بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔

ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹو اوپینین سروے میں پاکستان کا اسکور 33 سے کم ہو کر 32 ہوگیا، جبکہ ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کے رول آف لا انڈیکس میں اسکور 26 سے کم ہو کر 25 رہ گیا، جو احتساب اور اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف کمزور اقدامات کی نشاندہی کرتا ہے۔

دیگر پانچ عالمی اداروں نے پاکستان کی کارکردگی میں کوئی نمایاں تبدیلی رپورٹ نہیں کی، جو ادارہ جاتی جمود کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان کا مجموعی اسکور 28 عالمی اوسط 42 سے کافی کم ہے، جبکہ کم بدعنوانی والے ممالک کا اسکور 80 سے 90 کے درمیان ہے۔

حکام کے مطابق ماہرین کی کمیٹی نفاذِ قانون، عوامی مالی نظم و نسق، عدالتی مؤثریت اور ادارہ جاتی احتساب سے متعلق اشاریوں کا تفصیلی جائزہ لے گی اور اصلاحات کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

حکومت کو امید ہے کہ آزادانہ تجزیے اور وفاق و صوبوں کے درمیان مربوط حکمت عملی کے ذریعے نہ صرف عالمی درجہ بندی بہتر ہوگی بلکہ ملک میں بدعنوانی کے خلاف نظام بھی مضبوط ہوگا۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/R3vgQU2

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments