Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ذرائع کے مطابق Federal Investigation Agency (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل نے مضافاتی علاقے احسن آباد میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات تیار کرنے والی فیکٹری کا سراغ لگایا۔ چھاپے کے دوران کینسر کے مریضوں کے لیے تجویز کردہ درد کش دوا کی بڑی مقدار تحویل میں لے لی گئی۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ متعلقہ دوا کی قانونی حد زیادہ سے زیادہ 50 ملی گرام مقرر ہے، تاہم فیکٹری میں 225 ملی گرام کی خوراک تیار کی جا رہی تھی، جو انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک اور بعض صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ جعلی ادویات نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی غیر قانونی ذرائع سے سپلائی کی جا رہی تھیں۔ کارروائی کے دوران منڈیوں کے لیے روانہ کی جانے والی ایک بڑی کھیپ بھی روک لی گئی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ضبط کی گئی جعلی ادویات، خام مال اور مشینری کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے احسن آباد میں جعلی کینسر ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ اور خطرناک ادویات برآمد کر لیں۔ حکام کے مطابق دوا کی مقررہ مقدار سے کئی گنا زیادہ خوراک تیار کی جا رہی تھی اور اسے بیرون ملک بھی سپلائی کیا جا رہا تھا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/RKCTEa8
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment