حالیہ خودکش حملوں کے بعد پاکستان کا سخت مؤقف، افغانستان سے دہشتگردی کے شواہد

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

حالیہ خودکش حملوں کے بعد پاکستان کا سخت مؤقف، افغانستان سے شواہد کا دعویٰ
اسلام آباد، باجوڑ اور بنوں میں حالیہ خودکش حملوں کے بعد پاکستان کا مؤقف، افغانستان سے دہشت گردی کے شواہد کا دعویٰ اور سرحدی علاقوں میں جوابی کارروائی۔پاکستان میں حالیہ خودکش بم دھماکوں، جن میں اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں کے واقعات شامل ہیں، کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے پاس اس بات کے…

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت سے بارہا مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی سرزمین کو دہشت گرد گروہوں اور غیر ملکی پراکسیز کے استعمال سے روکے، تاہم ان کے بقول اب تک کوئی مؤثر اور قابل تصدیق اقدامات سامنے نہیں آئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں کیں، لیکن اپنے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ اسی تناظر میں پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کے کیمپوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ مزید برآں، پاکستان نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان حکومت پر زور دے کہ وہ دوحہ معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے اور اپنی سرزمین کو دیگر ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔

حکام کے مطابق علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے یہ اقدامات ناگزیر ہیں۔

 



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/2GtZLrO

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments