Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

وزیراعظم نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ افسوسناک واقعے پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ اور ہم سب کے دل دکھی ہیں۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور پوری قوم نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم نے نوجوان عون عباس کی قربانی اور بہادری کو سنہرے حروف میں یاد رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
شہباز شریف نے مسلمانوں میں تفریق پیدا کرنے کی ناپاک سازش کو ناکام بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اور کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علما کرام نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ شہداء کے لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 30 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ افواج پاکستان سمیت تمام سیکیورٹی ادارے ملکی تحفظ کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/0T9aXNH
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment