Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

ایران کے 47ویں یومِ انقلاب اور قومی دن کی تقریب کے موقع پر ایرانی قونصل خانے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی انقلاب عوام کی امنگوں کے مطابق برپا ہوا اور ایران نے خود کو عالمی سطح پر منوایا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے بینکنگ چینلز کو فعال بنا کر تجارتی روابط کو فروغ دیا جائے گا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔
from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/NshL2V3
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment