Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن رضا نقوی نے پاکستان کرکٹ بورڈ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نمائندوں اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطح کی بات چیت کے نتائج سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو موصول ہونے والی باضابطہ درخواستوں کے ساتھ ساتھ سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور دیگر رکن ممالک کے ساتھ ہونے والی مشاورت کا بھی جائزہ لیا۔ ان روابط کا مقصد پاکستان کی قیادت میں درپیش حالیہ چیلنجز کا قابلِ عمل اور مشترکہ حل تلاش کرنا تھا۔
حکومتِ پاکستان نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور برادر ملک کی جانب سے اظہارِ تشکر کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
کثیر الجہتی مشاورت اور سفارتی روابط کے نتیجے میں حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 فروری 2026 کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے شیڈول فکسچر کے مطابق بھارت کے خلاف میدان میں اترے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ کرکٹ کی روح کے تحفظ، عالمی کھیل کے تسلسل اور تمام شریک ممالک کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ آئی سی سی اور دوست ممالک کی درخواست پر پاکستان نے اپنے سابقہ فیصلے پر نظرِ ثانی کی۔
وزیرِ اعظم اور پاکستانی عوام نے قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ’’مین اِن گرین‘‘ کھیل کے جذبے اور قومی وقار کے ساتھ عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرے گی۔
سری لنکن صدر اور دیگر بورڈز کی اپیل
دریں اثنا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا، جس میں سری لنکن صدر نے سری لنکا میں ہونے والے پاک بھارت میچ کھیلنے کی درخواست کی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں مشکل حالات کے دوران پاکستان نے سری لنکن کرکٹ کی بھرپور حمایت کی تھی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی باضابطہ درخواست کی، جبکہ سری لنکا کے بعد متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرِ ثانی کی اپیل کی۔
محسن نقوی کا مؤقف
لاہور میں پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ’’گھر آئے مہمان کو عزت دینی چاہیے‘‘۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے یا کھیلنے کا فیصلہ حکومت کا اختیار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت اور مختلف کرکٹ بورڈز کے رابطوں کے بعد قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ کھیلنے کی اجازت دی گئی۔
from کھیل https://ift.tt/JKStrho
Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)
0 Comments
Post a Comment