پاکستان سے قطر، بحرین، کویت کی 47 پروازیں منسوخ

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سے قطر، بحرین، کویت کی آج بھی 47 پروازیں منسوخ ہو گئیں
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سے قطر، بحرین، کویت کی آج بھی 47 پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کی آج 213 پروازیں متوقع ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ سے مشرقِ وسطیٰ کی 8 پروازیں منسوخ جبکہ 53 آپریشنل ہیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئر پورٹ سے 16 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 57 آپریٹ کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد سے مشرقِ وسطیٰ کی 11 پروازیں منسوخ ہوئیں اور 64 آپریشنل ہیں، جبکہ ملتان سے 5 اور فیصل آباد سے 2 پروازیں منسوخ ہیں اور 4 پروازیں متوقع ہیں۔

پشاور سے دوحہ اور شارجہ کی 3 پروازیں منسوخ اور 10 متوقع ہیں، کوئٹہ سے دبئی کی 2 پروازیں منسوخ اور شارجہ کی 2 پروازیں آپریشنل ییں۔



from Urdu News | پاکستان کی خبریں https://ift.tt/HtuGNSI

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments