ورزش کی ضرورت نہیں ہے، یہ طریقہ آزمائیں، وزن گھٹائیں

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

22 سالہ طالبہ نے بغیر ورزش کے 11 مہینے میں اپنے وزن کو 133.3 کلو سے کم کر کے 52 کلو تک پہنچا دیا
تیونس سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ طالبہ نے بغیر ورزش کے 11 مہینے میں اپنے وزن کو 133.3 کلو سے کم کر کے 52 کلو تک پہنچا دیا اور صحت و جسمانی تندرستی کے نئے معیار قائم کیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہبہ اللّٰہ عیادی نامی طالبہ نے بتایا کہ وزن میں اضافے نے نہ صرف ان کی جسمانی صحت پر اثر ڈالا بلکہ خوداعتمادی اور روزمرہ زندگی میں بھی مشکلات پیدا کیں۔

طالبہ نے کہا کہ ایک دن جب انہوں نے اپنا وزن دیکھا تو یہ فیصلہ کیا کہ زندگی میں تبدیلی ناگزیر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام صرف ظاہری خوبصورتی کے لیے نہیں بلکہ اپنی صحت اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تھا۔

متوازن غذا اور صحت مند عادات

ہبہ اللّٰہ نے اپنے کھانے کی عادات میں واضح تبدیلی کی اور کبھی بھی خود کو بھوکا نہیں رکھا بلکہ متوازن اور صحت مند غذا کو اپنایا:

ناشتہ: سبزیوں کے ساتھ تین انڈوں کا آملیٹ، براؤن بریڈ، بغیر شکر کی چائے یا کافی، اور پانی۔

دوپہر کا کھانا: محدود مقدار میں چاول یا روٹی کے ساتھ پروٹین (چکن یا انڈے)، زیادہ سبزیاں یا سلاد، اور ایک پھل۔

رات کا کھانا: ہلکا سا سوپ یا سلاد، کم نمک اور کم تیل کے ساتھ۔

ورزش کے بغیر جسمانی سرگرمیاں

اگرچہ ہبہ جم نہیں جاتیں، لیکن روزانہ واکنگ اور چلنے پھرنے کو اپنی معمولات کا حصہ بنایا۔ اس سے نہ صرف کیلوریز کنٹرول کرنے میں مدد ملی بلکہ دل اور دماغ کی صحت بھی بہتر ہوئی۔

ذہنی اور جذباتی استقامت

وزن کم کرنا صرف جسمانی نہیں بلکہ ایک ذہنی اور جذباتی سفر بھی تھا۔ ہبہ نے بتایا کہ پہلے وزن کی زیادتی کی وجہ سے انہیں جلدی تھکن محسوس ہوتی۔

پسندیدہ کپڑے پہننے میں مشکل پیش آتی اور آئینے میں خود کو دیکھ کر دل بھاری ہو جاتا تھا۔ تاہم انہوں نے حوصلہ برقرار رکھا اور ہر دن صحت مند انتخاب کرتے رہے۔

ہبہ کے مطابق، ان کا مقصد صرف وزن کم کرنا نہیں بلکہ اپنی صحت اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانا تھا۔ آج وہ جسمانی طور پر صحت مند اور تندرست ہیں، اور ذہنی طور پر بھی مضبوط اور خوداعتماد ہیں۔

ہبہ اللّٰہ عیادی نے کہا کہ وزن کم کرنا سزا نہیں، بلکہ اپنے جسم اور زندگی کے احترام کا عمل ہے۔



from صحت https://ift.tt/b1SxkUH

Free Online Image Converter Tool All Formats (JPG, WEBP, PNG, ICO, GIF, SVG)

0 Comments